سندھ کے سوا تمام صوبوں اوراسلام آباد میں سکول 50فیصدحاضری کے ساتھ کھلے رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزٹویو) کورونا وائرس کی بڑھتے ہو ئے کیسز کے باوجود امتحانات شیڈول کے مطابق کرانےاورسندھ کےسواباقی تینوں صوبوں پنجاب،بلوچستان ،کے پی کے اوروفاقی دارالحکومت میں تعلیمی ادارےپچاس فیصد حا ضر ی کے ساتھ کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔بدھ کو اسلام آباد میں وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سندھ کے سواتمام صوبوں میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو ایک دن میں 50 فیصد طلبا کو بلانے کی اجازت ہو گی۔ سندھ کے تعلیمی ادارے آٹھ اگست تک بند ہیں تاہم وہاں کے لیے بھی نیا امتحانی شیڈول آ جائے گا۔

امتحانات کے حوالے سےانہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کا امتحان صرف اختیاری مضامین کا ہو گا جبکہ لازمی مضامین میں پانچ فیصد اضافی نمبر دیے جائیں گے کیو نکہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ لازمی مضامین میں طلبا و طالبات کے نمبرز زیادہ آتے ہیں شفقت محمود نے بتایا کہ ملک بھر کی جامعات میں طلبہ و اساتذہ کی 31 اگست تک ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہےہماری کوشش ہے کہ طلبہ کی صحت اور تعلیم دونوں کا خیال رکھا جائے انہوں نے طلبا و طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سکولوں کے حوالے سے افواہوں پر کان نہ دھریں۔سوشل میڈیا پر بے سروپا باتیں چل پڑی ہیں، حکومتی اعلان کا انتظار کیا کریں پتہ نہیں کورونا کا سلسلہ کب تک چلے ہم نے تعلیم کے سلسلے کو قائم رکھنا ہےشفقت محمود نے یہ بھی بتایا کہ این سی او سی کے ساتھ اگلا اجلاس 25 اگست کو ہو گا، جس میں صورت حال کا جائزہ لے کر مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں