سندھ ہائیکورٹ کا ایف آئی اے کو سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنےکاحکم

کراچی(نیوزٹویو) سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر خواجہ نوید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے ای سی ایل میں نام شامل کیا تھا، شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم ہیں، انہیں مختلف اوقات میں بیرون ملک جانا پڑتا ہے۔
سابق وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی گزشتہ کئی سال سے ہر پیشی پرعدالت میں پیش ہوتے ہیں، ایف آئی اے کو حکم دیا جائے کہ شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں