سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب نابی گینگ کے 03 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) تھانہ وارث خان پولیس کی کاروائی میں سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب نابی گینگ کے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینے گئے 24 ہزار 700 روپے اور 02 موبائل فونز برآمد۔ ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ایچ او وارث خان کی زیرنگرانی اجمل اے ایس آئی اور ان کی ٹیم نے کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان میں نایاب عرف نابی،ثاقب شہزاداور بلاول شامل ہیں۔ ملزمان شہریوں سے موبائل فون اور پرس چھین کر موٹرسائیکل پر فرار ہو جاتے تھے۔ ملزم نایاب عرف نابی سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جو راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں چالان ہو چکا ہے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کہ کہنا ہے کہ ایس پی راول کی طرف سے ایس ایچ او وارث خان اور ان کی ٹیم کو شاباش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں