سوات اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے،ریکٹر سکیل پر شدت 4ریکارڈ

سوات (نیوزٹویو) سوات اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں عید کے تیسرے دن زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تاہم اس سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان ہونے کی اطلا ع مو صول نہیں ہو ئی تفصیلات کےمطابق سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 170 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں