سوشل میڈیاپر مقدس ہستیوں کی توہین کا کیس،ڈی جی ایف آئی اے، چئیرمین پی ٹی اےاورسیکرٹری دا خلہ کو نوٹسز جاری

اسلام آباد(نمائندہ نیوز ٹویو)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی توہین اور گستاخانہ مواد کے خلاف درخواست میں ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اور پی ٹی اے کے نمائندے کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئےسیکریٹری داخلہ، سیکریٹری آئی ٹی،ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین پی ٹی اے کوجواب کیلئےنوٹس جاری کردیے۔گذشتہ روز شہری کی درخواستوں پر سماعت کے دوران موقف اختیار کیاگیاکہ مقدس ہستیوں کی توہین پر مبنی گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،گستاخانہ مہم میں ملوث افراد کے خلاف بھی قانونی کاروائی کا حکم دیا جائے،مقدمہ میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی متعلقہ دفعہ شامل کی جائیں، عدالتی فیصلے کے تناظر میں مجرموں کے خلاف کاروائی کے لئے خصوصی ادارہ قائم کرنے کا حکم دیا جائے،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں