سول ایوی ایشن نےافغان خصوصی پروازوں میں کورونا پی سی آرٹیسٹ کی شرط معطل کر دی

اسلام آباد(نیوزٹویو) افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرسول ایوی ایشن اتھارٹی نے افغانستان سے آنے والوں کے لیے خصوصی اجازت نامہ جاری کردیا ہےپی سی آر ٹیسٹ سرٹیفیکیشن کے بغیر پاکستانی مسافروں کے اندرون ملک داخلے کی منظوری دے دی ہےمجاز اتھارٹی نے پاکستانی مسافروں کو افغانستان سے پاکستان منتقل کرنے کی بھی منظوری دےدی ہےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ فوری پاکستانی مسافروں کی وطن واپسی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں افغان خصوصی پروازوں میں کورونا پی سی آرٹیسٹ کی شرط فی الحال معطل کر دی گئی ہےتاہم افغانستان سے آنے والوں کا پاکستان پہنچنے پرپی سی آر اور ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ ہونگےافغانستان سے18اگست تک پرواز سے 72گھنٹے قبل منفی ٹیسٹ رپورٹ  کے بغیر سفرکیا جا سکتا ہےموجودہ صورتحال میں افغانستان میں مقیم پاکستانی شہریوں کی فوری واپسی کی ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں