سول ملٹری تعلقات میں تناؤ نہیں،آئندہ48گھنٹوں میں آرمی چیف کی تقرری کا کام ہوگا، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوزٹویو)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزارت دفاع کے پاس کل سینیئر افسران کے نام آجائیں گے۔نجی نیوز چینل سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ اگلے 48 گھنٹوں میں آرمی چیف کی تقرری کا کام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کے پاس کل سینیئر افسران کے نام آجائیں گے، ہم نام وزیراعظم کے حوالے کردیں گے اور وہ فیصلہ کرلیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ سینیئرفوجی افسران کا نام بھیجنے کا استحقاق جی ایچ کیوکا ہے، سول ملٹری تعلقات میں قطعی کوئی تناؤ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ نوازشریف کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ نوازشریف کا احترام کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں