سونے کی آڑ میں منی لا نڈرنگ،دوبئی سےاسلام آباد ائرپورٹ پہنچنےپر ملزم گرفتار،کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی

اسلام آباد(نیوزٹویو) ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز راولپنڈی کی ٹیم نے سونے کی برآمد کی آڑ میں منی لانڈرنگ کرنے والے ملزم زاہد معراج کو اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار کرلیا ہے کسٹمز انٹیلی جنس ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس نوید الرحمن کررہے تھے کسٹمز انٹیلی جنس کے مطابق ملزم پر 16اعشاریہ1ایک ملین ڈالر کی منی لا نڈرنگ کرنے کا الزام ہے ملزم دوبئی سے فلائٹ نمبر ای آر724کے ذریعے پہنچا تھا ملزم کے خلاف جنوری 2021میں  انسداد منی لا نڈرنگ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں اس کے ساتھ مزید 9ملزمان کومنی لانڈرنگ کے مقدمے میں نامزد کیاگیا تھا کسٹمز انٹیلی جنس کے مطابق  کسٹمز انٹیلی جنس راولپنڈی کی ٹیم نےاسی کیس میں ملوث مرکزی ملزم ہمایوں اکرم کو رواں ماہ کے آغاز میں سیالکوٹ ائرپورٹ پر متحدہ عرب امارات فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کرلیا تھا کسٹمز انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم  دیگر ایجنسیوں کے تعاون سےمنی لا نڈرنگ کے تمام کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے انتہائی سرگرمی سے کام رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں