سٹیٹ لائف پاکستان کے معاشی سرحدوں کی محافظ ہے ، کے پی کے ،ریجنل چیف ، چودھری سرفراز

اسلام آباد(نیوز ٹویو) پاکستان کے 74واں جشن آزادی کے سلسلے میں سٹیٹ لائف ایبٹ آباد زون نے تقریبات کا انعقادایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا،تقریب میں سٹیٹ لائف ، کے پی کے ریجنل چیف ، چودھری سرفراز مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں سٹیٹ لائف کے سینئر افسران بھی موجود تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ لائف پاکستان کی معیشت کی محافظ ہے اور ادارہ کے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں ایک لاکھ 63ہزارورکرز اس ادارہ کی منفردیت کی پہچان ہے ،انہوںنے مزید کہا کہ علامہ اقبال کی انتھک محنت اور قائد اعظم کی سخت جدوجہد سمیت دیگر قائدین  کی قربانیوں کی وجہ سے ہمیں آزادی نصیب ہوئی اور اس کے علاوہ اس آزادی کی وجہ سے اپنے قوانین اور روایات کے تحت زندگیاں بسر کررہے ہیں ۔ چودھری سرفرا ز نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ لائف کے کارکنان کو ان عظیم رہنمائوں کے اصولوں پر کاربند ہونا چاہیے تاکہ ملک کی بہتری کیلئے کام کرسکیں ۔ سٹیٹ لائف کی مارکیٹنگ ٹیم کی خدمات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے چودھری سرفراز نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح سٹیٹ لائف کے ہر کارکن کے رول ماڈل ہیں ۔ اپنے افتتاحی خطاب میں زونل ہیڈ ایبٹ آباد ، محمد خالد نے کہا کہ جشن آزادی کے اس موقع پر ہمیں اپنے اختلافات بھلا کر نئے جوش اور جذبے سے کام کرنا چاہیے تاکہ یہ ملک کی ترقی میں کارگر ثابت ہوسکیں ۔ہمیں سب مل کر نیا پاکستان کیلئے کام کرنا چاہیے ۔تقریب کے اختتام پر جشن آزادی شیلڈ اور ایوارڈ بھی پشاور اور ایبٹ آباد زون کے جیتنے والے سیلز افسروں میں تقسیم کیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں