سپرٹیکس کا نفاذ،سٹاک مارکیٹ میں مندی،2ہزارپوائنٹس کی کمی ،سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کانقصان

کراچی (نیوزٹویو)وزیراعظم کی جانب سے ملک کی بڑی صنعتوں اور زیادہ آمدن پر ٹیکس لگانے کے اعلان کے بعد سٹاک ایکسچینج  میں شدید مندی کے باعث دوہزار پوائنٹس گر گئی کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ 2 ہزار 53 پوانئٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 663 پر بند ہوئی۔جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوجمعہ کو وزیراعظم شہباز شریف اور بعد میں وزیر خزانہ کی نئے ٹیکس لگانے کے اعلان کے بعد سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان شروع ہو گیا اور کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس میں دو ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف معاہدے کے تحت ٹیکس میں اضافہ کر رہی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔جنرل سیکریٹری ایکسچینچ کمپینیز آف پاکستان ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے تحت ٹیکسز میں اضافے اور آمدنی بڑھانے کے لیے لارج ٹیکس سکیل پر سپر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد کیمیکلز، بینکنگ، سیمنٹ، تیل و گیس، سگریٹ، آٹو اور ایوی ایشن کے شعبے براہ راست متاثر ہوں گےآئی ایم ایف کی شرائط پر آج منی بجٹ پیش کیا گیا ہے جس کا منفی اثر مارکیٹ میں نظر آیا ہے۔ جو سپر ٹیکس لگایا ہے اس کی وجہ سے مارکیٹ دو ہزار سے زائد پوائنٹس نیچے آئی ہےنئے سرمایہ کاروں کو اس سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایس ای سی پی سمیت دیگر ذمہ داران کو دیکھنا ہوگا کہ مارکیٹ میں ایسے منفی اثرات کو کیسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے

سپیکٹرم سکیورٹیز کے ہیڈ آف ریسرچ عبدالعظیم کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پیش رفت اور چین سے ڈالر ملنے کی اطلاعات کے بعد ناصرف روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آرہی تھی بلکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا تھا لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکسز میں اضافے کی خبروں سے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ نظر آیا اور مارکیٹ جمعہ کے روز 2 ہزار پوائنٹس تک نیچے آگئیواضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ 2 ہزار 53 پوانئٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 663 پر بند ہوئی۔

دوسری جانب ایک روز کے بعد ایک بار پھر سے ڈالر کی قدر میں اضافہ رپورٹ کیا جارہا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 28 پیسے اضافے کے ساتھ 207 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں