سپریم کورٹ،حمزہ شہباز کا یکم جولائی کا اسٹیٹس بحال کرتے ہوئے انہیں دوبارہ عبوری وزیراعلیٰ بنادیا گیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کا یکم جولائی کا اسٹیٹس بحال کرتے ہوئے انہیں دوبارہ عبوری وزیراعلیٰ بنادیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے وزیراعلیٰ  پنجاب کے معاملے پر پرویز الٰہی کی درخواست  پر  سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت  کی۔وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو کمرہ عدالت وکلاء اور دیگر افراد سے کھچا کھچ بھر گیا جس کے باعث دھکم پیل سے دروازے کے شیشے ٹوٹ گئے۔بعد ازاں چیف جسٹس نے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت شروع کی۔عرفان قادر  ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر  دوست محمد مزاری پیش نہیں ہوئے، میں ان کی طرف سے  پیش ہوا ہوں، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے پاس ڈپٹی اسپیکر کا وکالت نامہ ہے؟ عرفان قادر نے بتایا کہ جی میرے پاس دوست محمد مزاری کا وکالت نامہ ہے۔اس سے قبل سماعت کے آغاز  پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کو ذاتی طور پر سننا چاہتے ہیں، وہ اپنے ساتھ الیکشن کا تمام ریکارڈ بھی لے کر آئیں۔ ڈپٹی اسپیکرآکر اپنے مؤقف کا دفاع کریں اور  بتائیں۔جسٹس عمر  عطا بندیال  نے کہا کہ پریشان نہ ہوں یہ صرف ایک قانونی سوال ہے، یادرکھیں ایسے معاملات غیر تجربہ کاری سے پیش آتے ہیں، یہ معاملہ تشریح سے زیادہ سمجھنےکاہے۔عدالت نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو 2 بجے طلب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ  پنجاب حمزہ شہباز کو بھی نوٹس جاری کردیا اور کیس کی مزید سماعت بھی 2  بجے تک ملتوی کردی تھی۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں حمزہ شہباز نے اکثریت کی حمایت حاصل کرلی۔ووٹنگ کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں