سپریم کورٹ، اعتزاز احسن  کی گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے درخواست دائر

اسلام آباد(نیوزٹویو)سینئر وکیل اعتزاز احسن نے گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ سے شہریوں کو جبری گُم یا لاپتہ کرنے کی روایت فوری ختم کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاپتہ شہریوں کو فوری بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے، طاقتور کمیشن بنایا جائے جو لاپتہ افراد کی بازیابی کو ممکن بنائے۔

درخواست میں وفاق، صوبائی حکومتوں، چاروں آئی جی پولیس اور لاپتہ افراد کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں