سپریم کورٹ میں بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کےلیےدرخواست دائر

اسلام آباد(نیوزٹویو) بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی درخواست ایڈوکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے دائر کی ہے درخواست میں استدعا کی گئ  ہےکہ مبینہ ویڈیوز کو پبلک کرنے سے روکا جائے سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر آئی جی پنجاب سمیت کسی تحقیقاتی افسر کا تبادلہ نہ کیا جائےاورپنجاب حکومت کے تشکیل کردہ جوڈیشل کمیشن کو پولیس تحقیقات تک کام سے روکا جائے

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہےپولیس اور ایف آئی اے کو 15 روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا جائےعدالتی اجازت کے بغیر واقعہ سے متعلق تفصیلات کسی سیاسی شخصیت کو فراہم نہ کی جائیں

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مبینہ ویڈیو کلپس غیر متعلقہ افراد پبلک کر رہے ہیں مبینہ ویڈیوز شیئر کرنے سے روکا جائے تاکہ طلبا کو بلیک میل نہ کیا جاسکے طلبا کی غیر اخلاقی مبینہ ویڈیوز شیئر کرنے سے ان کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہےسیاسی افراد کی مداخلت کے باعث شفاف تحقیقات ممکن نہیں

درخواست میں وفاق،پنجاب حکومت اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں