سپریم کورٹ نےمنی ایکسچینج کے نام پر دوکروڑ روپےکا فراڈ کرنے والے کی درخواست ضمانت خارج کردی

اسلام آباد (نیوزٹویو) سپریم کورٹ نے منی ایکسچینج کے نام پر شہری سے دو کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم سرفراز صادق کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی ہے ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے ملزم سرفراز صادق کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی سپریم کورٹ نے ناروے کی عدالت کے جعلی دستاویزات جمع کرانے پر ضمانت خارج کی درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ملزم نے منی ایکسچینج کے نام پر دو کروڑ روپے لیے اور بحرین فرار ہوگیا ملزم اسلام آباد کا رہائشی ہےسیشن کورٹ نے ملزم سرفراز کو عبوری ضمانت دی تھی لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم کی ضمانت مسترد کر دی تھی ملزم نے سپریم کورٹ میں عبوری ضمانت کیلئے اپیل دائر کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں