سپریم کورٹ نےہائیبرڈالیکٹرک گاڑیوں پر 50فیصد ٹیکس چھوٹ کےخلاف کسٹمز کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد(نیوزٹویو)سپریم کورٹ نے ہا ئیبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر 50پچاس فیصد ٹیکس چھوٹ سے متعلق پشاور ہا ئیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہو ئے  اس کے خلاف کسٹم کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں بدھ کو سپریم کورٹ میں ہائیبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کیخلاف کسٹم کی درخواستوں پرچیف جسٹس کی سربراہی میں تین 3رکنی بنچ نے سماعت کی  سماعت ہو ئی چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سماعت کے دوران  کسٹمز کے وکیل سے کہا کہ عدالت کے سامنے ٹیکس چھوٹ کا معاملہ ہے گاڑیوں کی درآمدگی کا نہیں اگر درآمد کی گئی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ منع تھی تو آپ شوکاز جاری کرتے اس پر کسٹمزکے وکیل نےعدالت کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے 1800 سی سی سے زائد گاڑیوں پر 50 فیصد ٹیکس چھوٹ نہیں دی گئی حکومت نے نئی  گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دی تھی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدگی کو ٹیکس سے مستثنی قرار نہیں دیا اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ حکومت کے جاری نوٹیفکیشن میں کہیں واضح نہیں کہ استعمال شدہ گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ ہو گی یا نئی گاڑیوں پر، چیف جسٹس  عمر عطابندیال نے کہا کہ ہائیکورٹ  کا آرڈر معطل کرنے کی کوئی ٹھوس وجوہات نہیں دی گئیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2017 میں استعمال شدہ گاڑیاں 50 فیصد ٹیکس چھوٹ پر درآمد کی تھیں کسٹم کلکٹر نے الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا پشاور ہائیکورٹ نے ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمدگی پر 50 فیصد ٹیکس چھوٹ کے خلاف کسٹم کی درخواستیں خارج کر دی تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں