سپریم کورٹ نے بنگلہ دیشی خاتون کے ویزا توسیع کا معاملہ وزارت داخلہ کو بھجوا دیا

 اسلاآباد (نیوزٹویو)عدالت نے بنگلادیشی خاتون مریم بیگم کے ویزا میں تو سیع کا معاملہ وزارت داخلہ کو واپس بھیجوا دیا کر کیس نمٹا دیا ہےمنگل کو سپریم کورٹ میں بنگلادیشی خاتون کی ویزا ایکسٹینشن سے متعلق کیس کی جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مریم بیگم 1998 میں بنگلادیشن سے نوکری کے لیے پاکستان آئیں میری موکل نے پاکستانی سے شادی کی اور یہیں مقیم ہو گئیں تئیس 23سال سے ویزا ایکسٹینشن ملتا رہا ہےوزارت داخلہ نے سیکیورٹی ایجنسی کی کلئیرنس نا ملنے کی وجہ سے اس بار ایکسٹینشن دینے سے انکار کر دیاجسٹس عطا عمر بندیال نے استفسار کیا کہ جب آپ 23 سال سے یہاں مقیم ہیں تو پاکستانی شہریت اپلائی کیوں نہیں کی؟ پاکستان کا بنگلادیش کے ساتھ دوہری شہریت کا معاہدہ نہیں پاکستانی شہریت اس لیے نہیں لی کہ خاتون طلاق یا بیوہ کی صورت میں اپنے ملک واپس جا سکیں جسٹس سجاد علی شاہ نے سوال کیا کہ آپ کو جب 23 سال کسی نے بغیر اعتراض کے ویزا ایکسٹینشن دی تو اب انکار کیوں کریں گے؟سیکیورٹی ایجنسی کو کیا ضرورت ہے کہ وہ کسی وجہ کے بغیر ویزا ایکسٹینشن نا دے کر معاملہ اپنے سر لے؟ جسٹس عمر عطا بندیا ل نے کہا کہ یہ معاملہ وزارت داخلہ کا ہے، اس میں عدالت کوئی ہدایات جاری نہیں کر سکتےعدالت نے معاملہ وزارت داخلہ کو بھیجتے ہوئے کیس نمٹا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں