سپریم کورٹ کانجی میڈیکل کالجز کے ہاوس جاب ڈاکٹرز کو گورنمنٹ کالجز کے مساوی وظیفہ دینے کا حکم

اسلام آباد (نیوزٹویو)سپریم کورٹ نے خیبرپختونخواکے نجی میڈیکل کالجز کے ہاوس جاب ڈاکٹرز کوگورنمنٹ کالجز کے مساوی ماہانہ وظیفہ دینے کا حکم دیا ہےمنگل کوسپریم کورٹ میں خیبرپختونخواہ میں نجی میڈیکل کالجز میں ہاوس جاب ڈاکٹرز کے ماہانہ وظیفے سے متعلق کیس کی سماعت ہو ئی جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پی ایم سی ایکٹ میں پرائیویٹ کالجز کو سرکاری کالجز کے مساوی ماہانہ وظیفہ دینے کا کہا گیا ہےنجی میڈیکل کالجز 10 10 لاکھ فیسیں لیتے ہیں اور وظیفے دیتے کتراتے ہیں نجی میڈیکل کالجز کو ہاوس جاب ڈاکٹرز کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گےنجی میڈیکل کالجز کو 43 ہزار کے بجائے 46 ہزار ماہانہ دینے میں کیا قباحت ہے؟ پی ایم سی قوانین کے تحت تمام میڈیکل کالجز کے لیے اپنا اسپتال بنانے اور ماہانہ وظیفے دینا لازم ہے سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا حکم برقرار رکھتے ہوئے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی درخواست مسترد کر دی پشاور ہائیکورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کے ہاوس آفیسرز کو گورنمنٹ کالجز کے برابر ماہانہ وظیفہ دینے کا حکم دیا تھانجی میڈیکل کالجز نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں