سپریم کورٹ کا تقسیم رہنا ملک کے لیے المیہ ہوگا،عمران خان

اسلام آباد(نیوزٹویو)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کا تقسیم رہنا ملک کے لیے المیہ ہوگا۔

لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سب کو دعا کرنی چاہیےکہ سپریم کورٹ میں اتحاد ہو،  جب تک آپ آئین نہیں بچاتے آپ ملک نہیں بچاسکتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے یہ سارے بھاگ رہے ہیں، انہیں نہ آئین کی فکر ہے نہ قانون کی فکر ہے، یہ چاہتے ہیں کسی طرح اپنا این آر او بچالیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے تین ہزار کارکنوں کو  پکڑا ہوا ہے،ہر روز نئی ایف آئی آر ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں