سپیکر قومی اسمبلی آرٹیکل چھ کے مرتکب ہوئے ہیں، سینیٹر اعظم تارڑ

اسلام آباد(نیوزٹویو) مسلم لیگ ن کے راہنما سینیٹر اعظم تارڑ  نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں چودہ روز سے آگے اجلاس لے جانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کو کسی نے نہیں روکا تھا کہ چودہ روز انتظار کرے۔ سپیکر قومی اسمبلی تحریک عدم اعتماد پر دوسرے یا تیسرے روز اجلاس بلا سکتے تھے۔

اس سے بڑا سنگین مذاق کیا ہو سکتا ہے کہ اسلام آباد میں اجلاس بلانے کیلئے کوئی دوسری عمارت موجود نہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی آرٹیکل چھ کے مرتکب ہوئے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کیلئے مشاورت جاری ہے۔ آئین سے انحراف خود سپیکر نے کر دیا ہے۔ آج چیف جسٹس کی عدالت میں سیاسی جماعتوں کے نمائندے پیش ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں