سپییکر قومی اسمبلی کا انتخاب کل ہوگا،ن لیگ کےایاز صادق،سنی اتحاد کونسل کےعامر ڈوگرمیں‌مقابلہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے لیےانتخاب یکم مارچ کو(کل)ہو گا مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی طرف سے سپیکر اورڈپٹی سپیکر کے عہدوں کے لیےایاز صادق اور غلام مصطفے شاہ جبکہ سنی اتحادکونسل کی جانب سے عامر ڈوگر اور جنید اکبرنے کا غذات قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دئیے ہیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سےجاری اعلامیےکے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کےعہدوں کیلئے جمع کروائے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں جبکہ انتخاب یکم مارچ 2024 کو ہو گا۔
سپیکر کیلئے ایازصادق اور عامرڈوگر نے کاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی کوجمع کروائے جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئےغلام مصطفیٰ شاہ اور جنید اکبر کاغذات جمع ہوئے۔
سردار ایاز صادق کے تجویز کنندان میں چوہدری سالک حسین، عبدالعلیم خان، سید نوید قمر اور اویس احمد لغاری شامل تھے جبکہ ملک عامر ڈوگر کے تجویز کنندان میں صاحبزادہ صبغت اللہ، علی محمد اور ڈاکٹر امجد علی خان شامل ہیں۔
غلام مصطفیٰ شاہ کے تجویز کنندان میں محمد رضا حیات ہراج اور اعجاز حسین جاکھرانی جبکہ جنید اکبر کے تجویز کنندان میں محمد ثناء اللہ خان مستی خیل، محمد ریاض خان فتیانہ اور مہر غلام محمد لالی شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں 302 ارکان نے حلف اٹھایا اور رول آف ممبر پر دستخط کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں