سکیورٹٰی فورسز کاشمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ،2اہلکار شہید،1دہشت گردہلاک

راولپنڈی(نیوزٹویو) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فوجی اہلکاروں نے دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانوں پر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران مردان سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ سپاہی عبداللہ اور تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ سپاہی محمد سہیل نے شہادت پائی۔
پاک فوج کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی عدم موجودگی یقینی بنانے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے جوانوں کی اس طرح کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں