سکیورٹی فورسزنےآپریشن کے دوران 8دہشتگردوں کو جہنم واصل جبکہ5کوگرفتارکرلیا

راولپنڈی (نیوزٹویو) پا کستان کی سکیورٹی فورسز نے مخلتف  کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل جبکہ 5 کو گرفتار کر لیا۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق  سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ، بنوں جانی خیل میں دہشت گردوں سے مقابلہ میں 6 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ آپریشن میں پانچ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل میں کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں سے سرزمین کو پاک  کر دیا گیا،  یہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں نے 31 اگست کو جانی خیل میں فوجی قافلے پر موٹر سائیکل سے خود کش حملہ بھی کروایا تھا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارود برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف کی، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں