سکیورٹی فورسزکاملک دشمنوں کے خلاف آپریشن،بارودی سرنگیں بنانے کاماہردہشت گرد جہنم رسید

راولپنڈی (نیوزٹویو) سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں ملک دشمنوں کے خلاف کارروائی کر کے بارودی سرنگیں بنانے کے ماہرایک دہشتگرد کو جہنم رسیدکردیا ہے – پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے تبادلہ کے دوران دہشتگرد صدام ہلاک ہوگیا دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا صدام دہشتگردی کی کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں