سکیورٹی فورسزکےجنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر چھاپے،بھاری اسلحہ برآمد

راولپنڈی(نیوزٹویو) سکیورٹی اداروں نے جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا اور دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں ہتھیار اور بارود برآمد کر لیا گیا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے والا سامان بھی برآمد ہوا جبکہ سب مشین گنز، آر پی جی سیون، دستی بم اور مختلف بور کے ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں