سکیورٹی فورسز ملک کا امن تباہ کرنےوالوں کو شکست دینے کے لیے چوکنا رہیں،آرمی چیف

اسلام آباد (نیوزٹو یو)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک کا امن تباہ کرنےوالوں کو شکست دینے کے لیے چوکنا رہیں بلوچستان میں ترقی اورخوشحالی کے دشمنوں کو شکست دیں گے پاکستان کی بہتری بلوچستان کی خوشحالی و امن سے جڑی ہےپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان کی ساتویں قومی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کیا جس میں ارکان پارلیمنٹ، بیوروکریٹس اورمیڈیا کے ارکان شریک ہوئےآٓئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کا مقصد مستقبل کی قیادت کو بلوچستان سےمتعلق بہتر آگاہی دینا ہے اس موقع آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں امن واستحکام سے پاکستان میں ترقی ہو گی، سخت جدوجہد سے حاصل امن کے نتائج سامنےآرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سماجی اور اقتصادی ترقی کا عمل تیز کرنا ہوگا، سیکیورٹی فورسز کو ملک کا امن تباہ کرنے والوں کو شکست دینے کیلئے چوکنا رہنا ہو گا۔ ہمیں دیر پا استحکام کیلئے بہتری کی حکمت عملی اختیارکرنی چاہیئےوقت آگیا ہے کہ محنت سے واپس لائے امن کے فوائد کو حاصل کیا جائے۔ بلوچستان قومی قیادت کی مکمل توجہ کا مرکز ہے۔ اس صوبے میں معاشی ترقی کا عمل تیز کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ خطرات کا قومی سطح پر جواب دینا وقت کی ضرورت ہے۔ قومی قیادت بلوچستان کو اہمیت دے رہی ہے، جب کہ فوج ملک کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ ہم ایک پرعزم قوم ہیں جو ہر مشکل گھڑی میں ترقی اور استحکام کیلئے ثابت قدم رہی انہوں نے اپنے خطاب میں ملک کو درپیش ا ندرونی اور بیرونی چیلنجز پر بھی بات کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں