سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز میں 2 دہشت گردوں کوہلاک کر دیا

راولپنڈی(نیوزٹویو) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز میں 2 دہشت گردوں کوہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق ضلع خیبر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گردوں کا سرغنہ شمروز عرف شینے مارا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد منصور کو ہلاک کر دیا گیا، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے، علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے،علاقہ مکینوں نے کارروائی کو سراہتےہو ئے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں