سکیورٹی فورسز نے2دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا

راولپنڈی(نیوزٹویو) سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں دیسی ساختہ برودی سرنگ کا دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی گزر رہی تھی ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کےفوری بعد پاک فوج کی کوئیک ری ایکشن فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا جبکہ مقامی آبادی نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کا خیرمقدم کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں