سکیورٹی فورسز کا مستونگ او رشمالی وزیرستان میں الگ الگ آپریشن ،داعش کا صوبائی امیراورایک دہشت گرد ہلاک

مستونگ (نیوزٹویو)  سکیورٹی فورسز نےبلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کلی محراب میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم داعش کے دہشت گرد صوبائی امیرممتازعرف موٹا پہلوان کوجہنم واصل کر دیا ہے جبکہ  دوسری جانب شمالی وزیرستان کے ضلع ڈوسالی میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیاتفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات دہشت گردوں کی مو جودگی پر کارروا ئی کی آپریشن کے دوران 3 گھنٹے تک بھاری فائرنگ کا تبادلہ ہو ا جو کا فی دیر تک جاری رہا، دہشت گرد کے قبضے سے اسلحے کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔ دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے بتایا گیا ہے جو خاصا متحرک اور تنظیم کا مقامی امیر تھا۔ اس کے خلاف قتل کے درجنوں مقدمات درج ہیں، حکومت نے ممتاز کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقررکر رکھی تھی دوسری جانب شمالی وزیرستان کے ضلع ڈوسالی میں بھی سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا،  قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں