سکیورٹی فورسز کا کیچ میں کلئیرنس آپریشن ،3دہشت گردجہنم واصل

راولپنڈی (نیوزٹویو) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان کےعلاقے کیچ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں سمیت تین کو جہنم واصل کر دیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کیچ کے علاقے بلگاتر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دو دہشت گرد پنجگور حملے میں مطلوب تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کو دوران آپریشن گھیرے میں لیا اس دوران ہونے والی شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ مارے جانے والے دہشت گردوں میں کمانڈر سمیر عرف بہار شامل ہے۔ئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر الطاف عرف لالک اور کمانڈر فیلان بلوچ بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔مارے جانے والے دہشت گرد پنجگور سمیت دیگر علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر کیے جانے والے حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں