سیاسی کشیدگی، پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ،ون ڈے سیریز لاہور منتقل ہونے کا امکان

لاہور(نیوزٹویو) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیاسی حالات میں کشیدگی کم نہ ہونے کی صورت میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز لاہور منتقل کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔جس کا پہلا میچ 29 مارچ کو ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم 24 سال کے بعد پاکستان کے دورے پر ہے جس نے پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا اور اب نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے میں مصروف ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ لاہور میں ہونا ہے۔ پی سی بی حکام کے مطابق اگر سیاسی صورتحال ایسی ہی رہی تو پھر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول ون ڈے سیریز کو لاہور منتقل کر دیا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 29 مارچ سے شروع ہو گا جس کا دوسرا میچ 31 مارچ اور تیسرا میچ 2 اپریل کو ہو گا جبکہ واحد ٹی 20 میچ پہلے سے ہی لاہور میں شیڈول ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں