سیالکوٹ کے حلقہ پی پی38میں ضابطہ ا خلاق کی خلاف ورزی،ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی کو نوٹسزجاری

لاہور(نمائندہ نیوز ٹویو ) صوبائی الیکشن کمیشن نے پنجاب کے شہر سیا لکوٹ کےصوبا ئی حلقہ پی پی اڑتیس 38میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ا رکان قومی اور صوبا ئی ا سمبلی کو نوٹسز جا ری کر دئیے ہیں صوبائی اسمبلی حلقہ38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، الیکشن کمیشن نے چوہدری ارمغان سبحانی ایم این اے حلقہ سیالکوٹ، خواجہ محمد منشا ء اللہ بٹ، پی پی حلقہ 37سیالکوٹ، چوہدری ارشد جاوید وڑائچ ،عارف اقبال، پی پی سیالکوٹ حلقہ 44  اورخواتین کی مخصو ص نشست پر منتخب گلناز شہزادی کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں تفصیلات کے مطابق مذکورہ ایم این ایز اور ایم پی ایز  نے انتخابی امیدوار طارق سبحانی کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔  ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ  اسمبلی اراکین کو 23جون 2021تک ذاتی حیثیت یا بذریعہ نمائیندہ وضاحت کیلئے پیش ہونے کی ہدایات جاری کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں