سیاہ حکومت،سیاہ قوانین سےاورعدم اعتماد سے نہیں بچ سکتی،ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان مسلم لیگ (ن)  نےپیکا ترمیمی آرڈینینس سمیت تمام کالے قوانین کے خلاف ہر فورم پر جنگ جاری رکھنے کا اعلان  کیا ہے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاہ حکومت سیاہ قوانین سے عدم اعتماد سے بچ نہیں سکتی ، کالے قوانین بھی کالی حکومت کے ساتھ رخصت کریں گے عمران صاحب کے جانے سے ہی پارلیمنٹ کے دروازے پر لگا تالا کھلے گاعمران صاحب کو خوف ہے کہ پارلیمنٹ کی کرسیاں الٹا دیں، قالین اکھاڑ دئیےان شاءاللہ ، تمام کالے قوانین کو بھی اسی طرح اکھاڑ کر پھینکیں گے انہوں نے کہا کہ عمران صاحب جتنی مرضی کرسیاں الٹائیں، قالین اکھاڑیں، کالے قانون جاری کریں، آپ کی کرسی الٹنے سے نہیں بچ سکتی معزز عدالت نے ہمارے وکیل منصور صاحب کو عدالتی معاون مقرر کیا ہےمقدمے کی سماعت کے دوران وہ ہمارے موقف کو بیان کردیں گے  انہوں نے کہا کہ حکومت اتنی خوفزدہ ہے کہ پارلیمنٹ کو مفلوج بناکررکھ دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں