سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم پھر بند، مسافروں اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا

چلاس (نیوز ڈیسک) دیامر میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث سیلابی ریلوں  اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم پھر بند ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر دیامر سعد بن اسد کےمطا بق تتہ پانی اور لال پری سمیت 3 مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بند ہوگئی جس کی وجہ سے مسافر اور سیاح پھنس گئے ہیں۔ ڈی سی کا کہنا ہےکہ تمام گاڑیاں زیروپوائنٹ چلاس اورگونر فارم میں روک دی گئیں جس کے بعد شاہراہ قراقرم کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے لہٰذا شاہراہ قراقرم چلاس سے گلگت تک آج بند رہے گی۔ ڈی سی کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے تتہ پانی میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہٰذا سیاح اور مسافر ضلعی انتظامیہ دیامر کی ہدایات کے مطابق سفر کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں