سیلاب کا پانی گنے کی فصل کے لیے فائدہ مند رہا،چینی کی اچھی پیداوار متوقع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں سیلاب اور بارشوں کی تباہی کے باوجود رواں سال چینی کی اچھی پیداوار متوقع ہے۔ذرائع شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال چینی کی پیدوار کا تخمینہ 80 لاکھ میٹرک ٹن متوقع ہے جبکہ گزشتہ سال ملک میں چینی کی پیدوار 70 لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق بارشوں اور سیلاب کا پانی گنے کی فصل کے لیے فائدہ مند رہا، بارشوں اور سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 5 فیصد گنے کی فصل کو نقصان پہنچا۔شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال گنے کی 9 فیصد زائد فصل کاشت ہوئی تھی۔نومبر کے تیسرے ہفتے میں گنے کی کرشنگ شروع کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں