سینٹ‌کی 19نشتوں کےانتخابی نتائج ،اسحاق ڈار،فیصل واڈا،محمد اورنگزیب ،انوشہ رحمان کا میاب

اسلام آباد(نیوزٹویو) سینٹ‌کی 19 نشستوں پرانتخابات کے نتائج آگئے جن کے مطابق پا کستان پیپلزپارٹی نے سینٹ‌میں سب سے زیادہ 11گیارہ نشتیں حاصل کی ہیں مسلم لیگ ن کا 6نشستوں کے ساتھ دوسر ا نمبر ہے ایم کیو ایم ایک نشست حاصل کی ہے آزاد امیدوار فیصل واڈا بھی منتخب ہو گئے ہیں دریں اثنا سینٹ کی 48 میں سے 18نشستوں پر پہلے ہی امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں سنیٹ‌کی نشتوں پر انتخابات ملتوی کردیے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن بلوچستان اورپنجاب کی خالی نشستوں پر 18 امیدواروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کر چکا ہے،
اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے 222 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل انصر محمود نے 81 ووٹ حاصل کیے۔اسلام آباد سے ہی جنرل نشست پر مسلم لیگ(ن) کے ہی رانا محمود الحسن نے 224 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مقابل اپوزیشن کے امیدوار فرزند علی شاہ نے 79 ووٹ حاصل کیے، کل 310 ووٹ پول ہوئے جس میں سے 7 ووٹ مسترد ہوئے
پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 128 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔
مسلم لیگ(ن) مصدق ملک نے 121ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد صرف ووٹ 106حاصل کر سکیں۔
سینیٹ کی اقلیتی نشست پر پیپلزپارٹی کے پنجومل بھیل کامیاب جبکہ خواتین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی ہی روبینہ قائم خانی اور قرۃ العین مری منتخب ہو گئیں۔
اسی طرح ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے سرمد علی اور ضمیر گھمرو سینیٹر منتخب ہو گئے۔
سندھ سے جنرل نشست پر آزاد امیدوار فیصل واڈا بھی سینیٹر منتخب جبکہ ایم کیو ایم کے عامر چشتی نے بھی جنرل نشست پر کامیابی حاصل کی۔
سندھ سے جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے کاظم علی شاہ، مسرور احسن، ندیم بھٹو، اشرف علی جتوئی اور دوست علی جیسر سینیٹر منتخب ہو گئے۔
سندھ کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق سینیٹ الیکشن میں سندھ سے ایم کیو ایم اور آزاد امیدوار نے ایک، ایک جبکہ پیپلزپارٹی نے 10نشستیں حاصل کر لیں۔
پنجاب اسمبلی سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ(ن) کی انوشے رحمٰن اور بشریٰ انجم نے کامیابی حاصل کی۔انوشے رحمٰن نے 125 اور بشریٰ انجم نے 123 ووٹ حاصل کیے۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب و ریٹرننگ آفیسر اعجاز انور چوہان نے اقلیتی نشست پر طاہر خلیل کو کامیاب قرار دے دیا۔
دریں اثنا خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں، اسمبلی میں سینٹ انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے، پولنگ عملہ بھی موجود تھا تاہم اسمبلی میں مقررکردہ وقت (9 بجے) سینیٹ انتخابات شروع نہ ہوسکے۔
دریں اثنا خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے معاملے پر اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرادی تھی، بعدازاں صوبائی الیکشن کمشنر نے انتخاب ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
درخواست اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی نے صوبائی الیکشن کمیشنر کے پاس جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا، الیکشن ملتوی کیا جائے۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے اپوزیشن کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کرلیا تھا جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی صوبائی اسمبلی پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے سینیٹ انتخابات سے متعلق ارکان سے مشاورت کی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کے حلف سے مشروط کیےتھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں