سیکورٹی فورسز اوردہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ،صوبیدار شہید،3دہشت گردجہنم واصل

کوئٹہ(نیوزٹویو) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت  شہرکوئٹہ کے علاقے ولی تنگ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک صوبیدار شہید اور 3 دہشتگرد جہنم واصل  ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 14 ستمبر کو کوئٹہ کے علاقے ولی تنگ میں دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا جہاں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔فائرنگ کے دوران پاک فوج کے صوبیدار قیصر رحیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک سپاہی شدید زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں