سیکورٹی فورسز کاشمالی وزیرستان میں آپریشن،4دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نیوزٹویو) سکیورٹی فورسز نےانٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کے وجود سے وطن کی سر زمین کوپا ک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی شمالی وزیرستان میں کی، کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں