سی فوڈ کھانے کے دوران ایک شہری کے منہ میں ہزاروں ڈالرز کا قیمتی موتی آگی

امریکا(ویب نیوز)امریکا کے ہوٹل میں سی فوڈ کھانے کے دوران ایک شہری کے منہ میں ہزاروں ڈالرز کا قیمتی موتی آگیا ۔امریکی ریاست نیو جرسی میں شادی شدہ جوڑا ایک ہوٹل میں سی فوڈ کھارہا تھا کہ اچانک شوہر مائیکل کو منہ میں کچھ سخت محسوس ہوا تاہم باہر نکالنے پر معلوم ہوا کے وہ ایک موتی ہے جس کی قیمت ہزاروں ڈالرز ہو سکتی ہے ۔ موتی کی لمبائی آٹھ اعشاریہ آٹھ ملی میٹر ہے۔مائیکل کا کہنا ہے کہ وہ سی فوڈ کافی عرصے سے کھارہے ہیں لیکن کبھی ایسا حیرت انگیز واقعہ پیش نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں