سی ٹی ڈی کاپشین میں انٹیلی جنس بنیادوں پرآپریشن،4دہشتگرد جہنم واصل

پشین(نیوزٹویو) محکمہ انسداد دہشت گردی نے صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کوجہنم واصل کردیا اوربڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشین کے علاقے سرخاب مہاجر کیمپ میں کارروائی کی گئی، کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرانٹیلی جنس کی بنیادوں پرآپریشن کیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت شکر دین عرف عمر خالد، امین اللہ، احمد اللہ اور عبدالفتح کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے ایک رائفل، 3 ٹی ٹی پستول، 4 دستی بم اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ دہشت گردوں کی لاشوں کو مزید کارروائی کیلئے استپال منتقل کردیا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونےوالےدہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے علاوہ دہشت گردی کی مختلف سنگین وارداتوں میں بھی ملوث تھے، دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں