سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم داعش کی 5دہشت گردخواتین گرفتار

لاہور(نیوزٹویو) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے خفیہ آپریشن کے دوران پنجاب کےدو مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والی5 دہشت گرد خواتین کو گرفتارکرلیا ہےترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران لاہور سے 3 اور شخیوپورہ سے 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا

گرفتارخواتین دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے جن کی شناحت، فاخرہ، سعدیہ، ایمن، جویریہ اورفائزہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں سے ممنوعہ کتابیں، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ پانچوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں