سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ،پنجاب سے 10دہشت گرداورنفرت انگیزموادپھیلانےپر7افراد گرفتار

لاہور(نیوزٹویو) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروئیواں کے دوران کالعدم تنظیم کے 10 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ آپریشن کے دوران لاہور، ملتان، ڈی جی خان اور اٹک سے کالعدم تنظیم کے 10 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی کےترجمان کے مطابق کالعدم تنظمیوں کے گرفتار دہشت گردوں کے قبضےسے بارودی مواد ،ڈیٹو نیٹر اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے صوبے کے مختلف علاقوں سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے پر بھی 7 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں