سی پیک کو نقصان پہنچانےوالوں کے مکروہ عزائم ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید

اسلام آباد (نیوزٹویو)پا کستان مسلح ا فواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو نقصان پہنچانے والوں کے مکروہ عزائم ناکام بنا دیں گےپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سی پیک کو نقصان پہنچانے والوں کے مکروہ ارادے ناکام بنادیں گے۔سی پیک پا کستان اور چین کی مضبوط دوستی کا ثبوت ہے چینی سفیر نونگ رونگ نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کیساتھ سٹریٹجک پارٹنر کے طور پرتعاون جاری رکھے گا۔ افغانستان میں حالیہ پیش رفت اورخطے میں امن و استحکام لانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں