شاباش ایف بی آر،ہدف سے23فیصد زائد ٹیکس اکھٹاہونے پر وزیراعظم خوش

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیراعظم عمران خان نے رواں مالی سا ل کے پہلے دوماہ میں ہدف سے زیادہ ٹیکس محصولا ت جمع کرنے پرفیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران کو شا باش دی ہے اورادارے کی کارکردگی کوسراہتے ہو ئے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران 850ارب  ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا جو کہ مقررہ ہدف سے 23 فیصد زیادہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ٹیکس وصولیوں سے متعلق بتایاکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جولائی اور اگست 2021 کے دوران مجموعی طور پر 850 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔عمران خان نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں جمع ٹیکس مقررہ ہدف سے 23 فیصد زیادہ ہے۔ جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں جمع ٹیکس میں 51 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیکس وصولی کی اسی شرح سے 5 ہزار 829 ارب روپے کا سالانہ ٹیکس ہدف ان شاء اللہ حاصل ہو جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں