شاپر بیگ کا متبادل،ورنہ سخت مزاحمت،آل پا کستان انجمن تاجران کی حکومت کو وارننگ

اسلام آباد(نیوزٹویو) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکریٹری خالد چودھری، یوسف راجپوت، احمد خان، آفتاب گجر، چوہدری عرفان اور راجہ جاوید نے کہا ہے کہ پلاسٹک بیگز کے خاتمے کے لیے تاجربرادری منسٹری آف کلائمیٹ چینج سے تعاون کر رہی ہے تجویز دی تھی کہ کل نو عدد مینوفیکچررز ہیں جن کو پابند کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کی تقریبا 30 فیصد آبادی راولپنڈی سے شاپنگ کرتی ہے جہاں پر کوئی پابندی نہیں گزشتہ ایک برس سے زائد عرصے سے اسلام آباد کے تاجر کورونا سے متاثر ہیں اور کاروبار نہ ہونے کے برابر ہیں، ایسی صورتحال میں کرونا کے مارے تاجروں کو بھاری جرمانے سمجھ سے بالاتر ہیں۔ تاجر شاپنگ بیگز پر پابندی کے حامی ہیں لیکن کچھ کاروبار کو پلاسٹک بیگز استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے جو کہ مناسب نہیں۔مختلف مارکیٹوں میں انتظامیہ اور ای پی اے کی جانب سے جرمانے کسی صورت قابل قبول نہیں آئندہ اگر جرمانے کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے اور اسلام آباد کا شٹرڈاؤن بھی کردیں گے سبزی منڈی اور بازاروں میں پلاسٹک بیگ عام استعمال ہو رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں صرف وارننگ دی جائے اور جرمانوں کی رسیدوں کو وارننگ تصور کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف  مارکیٹوں کو نشانہ بنانا مناسب نہیں انہوں نے وزیرداخلہ شیخ رشید سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اسلام آباد میں شاپنگ بیگ کے نام پر تاجروں کو حکومت سے متنفر کرنے کی کوشش کے خلاف ایکشن لیں اور تاجروں کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے، پابندی کا آغاز سارے ملک میں یکساں کیا جائے اور تاجر برادری کے ساتھ بیٹھ کر متبادل حل تلاش کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں