شاہ رخ خان کی اپنی عمر کے لحاظ سے فلم میں کردار ادا کرنے کی خواہش

اسلام آباد(نیوزٹویو)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میں اب 58 سال کا ہوں اور محسوس کرتا ہوں کہ مجھے عمر کے لحاظ سے کردار ادا کرنے چاہئیں۔
ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ میں کہوں گا کہ میں ’ڈنکی‘ میں پہلی بار عمر کے لحاظ سے ایماندار رہا، یہ میری عمر کے زیادہ قریب ہے۔
شاہ رخ خان نے حال ہی اپنی ریلیز ہونے والی فلم ’ڈنکی‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں ایک چھوٹی سی بات ہے کہ یہ ایک فوجی کا وعدہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ ریلیز کے 2 دن کے دوران باکس آفس پر کامیابی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں