شبلی فراز کی گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ شبلی فراز کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات جمع کرا دیں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست پر مناسب احکامات جاری کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں