شریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہا ئیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(نیوزٹویو) سابق وفاقی وزیراورپاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے درخواست میں سیکرٹری داخلہ ،آئی جی اورکوہسار تھانے کےایس ایچ اوکوفریق بنایاگیا ہے۔ درخواست شیری رحمان کی بیٹی ایمان مزاری کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ شیریں مزاری کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا اور انھیں زبردستی گرفتار کرکے لے گئے ، وہ ماضی میں وزیر انسانی حقوق رہ چکی ہے ، اس قسم کے الزامات اور حبس بے جا میں رکھنا غیر قانونی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیراحتجاج کی کال دے دی ہے ، شفقت محمود نے کارکنوں کو لاہور کے لبرٹی چوک پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔فواد چوہدری کا بھی کہنا ہے کہ یہ گرفتاری نہیں، اغوا ہے، اگر حکومت کی طرف سے اعلان جنگ ہے تو ہماری طرف سے بھی اعلان جنگ ہے۔ یاد رہے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گھر کے باہر سےگرفتار کرلیا گیا ہے ، اسلام آباد پولیس نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شیریں مزاری کیخلاف ڈی جی خان میں اینٹی کرپشن کے تحت مقدمہ درج تھا، گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ کوہسار سے ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں