شفاف انتخابات کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ واحد آپشن ہے، عمران خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ انتخابی عمل میں دھاندلی روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ملک میں انتخابی عمل میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر بریفنگ دی گئی جب کہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے ضمن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور قانون سازی پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل میں استعمال میں شفافیت اور تمام آئینی تقاضوں کو پورا کرنےکی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے سے متعلق پرعزم ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، ان کو انتخابی عمل میں لازماً شریک بنائیں گے، انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں