شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان (نیوزٹویو)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ مارے گئے دہشت گردوں سے ہتھیار،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارےگئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں