شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد(ویب ڈیسک)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک  جبکہ 2 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ گولہ باردو برآمد کر لیا گیا ہے۔ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں